سعودی عرب سے پاکستان نے مزید4.2 ارب ڈالر مانگ لیے

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 6.7 ارب ڈالر پر آگئے ہیں ، جس کے بعد پاکستان نے وزیر خزانہ  اسحاق ڈار سے سعودی عرب سے مزید تعاون طلب کرلیا۔ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مزید چار ارب بیس کروڑ ڈالر حاصل کرے گا، جس میں تین ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے لیے استعمال کیئے جائیں گے اور سعودی عرب سے دیگر پےمنٹ پر مزید ایک اعشاریہ دو ارب ڈالرکا تیل اور یوریا کھاد بھی حاصل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سعودی فنانسنگ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تک پاکستان کی درخواست پہنچا دی گئی ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں