لاہور میں خطرناک پولیو وائرس ملنے کی تصدیق

ذرائع کے مطابق این ای او سی نے ماحولیاتی نمونوں میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس ملنے کی تصدیق کی ہے، مثبت آنے والے نمونے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور لاہور سے ہیں۔ رواں سال وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کا ڈی آئی خان سے پہلا نمونہ اور لاہور سے چوتھا نمونہ ہے۔ ڈی آئی خان سائٹ سے 19 نومبر اور لاہور سے 17 نومبر کو نمونے حاصل کیے گئے تھے جو بعد ازاں پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری میں جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔ این ای او سی کا مزید کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں کی جینیاتی ترتیب کے نتائج کا انتظار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں