شہباز گل کی طبیعت ناساز ہوگئی

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہبازگل کو سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا،سروسزاسپتال میں شہباز گل کو داخل کرکے ابتدائی ٹیسٹ کئے گئے۔ شہباز گل کے طبی معائنہ کے بعد مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو قلعہ عبداللہ میں درج بغاوت کے مقدمے کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔ پولیس کے مطابق شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر میں پیکا ایکٹ کی کئی دفعات شامل ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

ٹول بار پر جائیں