برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔برازیل کے کوچ نے جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی کا جشن منایا۔ کھیل کے 29 ویں منٹ میں جب ریکارلیسن ڈی اینڈریڈ نے برازیل کی جانب سے تیسرا گول کیا تو کھلاڑیوں کے ساتھ برازیلی کوچ ٹائٹ بھی رقص کرتے ہوئے نظرآئے۔ پری کواٹر فائنل میں برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار،ریکارلیسن ڈی اینڈریڈ اور لوکس پاکوئٹا نے ایک ایک گول کیا۔