اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے مراسلہ جاری
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثہ جات کو بحال کرنے کیلئے نیب لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔ نیب نے ایک گھر اور 5 ارب 58 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار کے 5 اکاؤنٹس بحال کرنے کا مراسلہ جاری کیا۔ نیب نے حکم دیا کہ بینک الفلاح کےاکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار اور بینک الحبیب کے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 65 ہزار روپے بحال کردیا جائیں اور سیون ایچ گلبرگ تھری میں جائیداد ہجویری ہاؤس اسحاق ڈارکو واپس دے دی جائے۔ اسی طرح الائیڈ بینک میں 432 روپے کے اکاؤنٹ، البرکا بینک میں 247 روپے کے اکاؤنٹ کے علاوہ الفلاح بینک میں ایک اور دوہزار روپے کے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے کی تصدیق کیلئے ضلعی انتظامیہ نے نیب لاہور کو دوبارہ خط لکھا ہے، تصدیق کے بعد اسحاق ڈارکے منجمد اکاؤنٹس اور جائیداد کو بحال کردیا جائے گا۔