پاکستان کو انگلینڈ سے 74 رنز سے شکست
انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دیکر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔ کھیل کے آخری روز انگلینڈ کے 343 رنزکے رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ نے اس سے قبل دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔ انگلینڈ کے اولی رابنسن عمدہ بولنگ پر پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کی۔